لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پیغام رسانی کے میدان میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرانے میں بھی یہ ایپلی کیشن سب سے آگے ہے۔ فیس بک کی ملکیت میں آنے کے بعد تو اسے بڑی تیزی کیساتھ بہتر سے بہتر بنایا جا رہا ہے اور اب ایک ایسا اقدام بھی سامنے آ گیا ہے جس نے تمام شائقین کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ کیونکہ کوئی بھی یہ نہیں سوچ سکتا تھا کہ واٹس ایپ بھی ایسا کرے گا یا پھر اسے ایسا کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔
واٹس ایپ استعمال کرنے والے تقریباً تمام ہی صارفین بخوبی جانتے ہیں کہ کمپنی نے اپنی ایپلی کیشن کو کمپیوٹر پر ویب براﺅزر کے ذریعے استعمال کرنے کا فیچر بھی متعارف کرا رکھا ہے تاہم اب ایک ٹوئٹر صارف نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ واٹس ایپ اس کے علاوہ بھی ونڈوز کمپیوٹر اور میک بکس کیلئے ایپلی کیشن تیار کر رہا ہے جیسا کہ سکائپ اور اس طرح کی دیگر سروسز نے اپنی ایپلی کیشنز متعارف کرا رکھی ہیں۔
ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ آخر واٹس ایپ کو ونڈوز اور میک کیلئے الگ سے ایپلی کیشن بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے کیونکہ ان کی سروس کو ویب براﺅزر کے ذریعے نہ صرف استعمال کرنا آسان ہے بلکہ کمپنی کو بھی روز بروز نئی اپ ڈیٹس دینے میں مشکل پیش نہیں آتیں اور کسی بھی صارف کو نئی اپ ڈیٹس ڈاﺅن لوڈ بھی نہیں کرنا پڑتیں۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ پر ملنے والے تمام پیغامات کے نوٹیفکیشنز بھی ویب براﺅزر میں مل جاتے ہیں اور ان کا جواب بھی ویب براﺅزرز سے ہی دیا جا سکتا ہے۔
ماہرین کا کہناہے کہ چونکہ واٹس ایپ پر وائس کالز کی سہولت میسر ہے جو ویب براﺅزر کے ذریعے ابھی استعمال نہیں کی جا سکتی جبکہ اگلے مرحلے میں کمپنی ویڈیو کالنگ فیچر متعارف کرنے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے اور شائد یہی وجہ ہے کہ ان فیچرز کو کمپیوٹر پر باآسانی استعمال کرنے کیلئے ہی نئی ایپلی کیشنز بنائی جا رہی ہیں۔ کمپنی کا ارادہ کچھ بھی ہو لیکن شائقین نے اس خبر کے سامنے آنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جو لوگ اپنا زیادہ تر وقت کمپیوٹر کے سامنے گزارتے ہیں ان کیلئے یہ ایپلی کیشنز بہت زیادہ بہتر ثابت ہوں گی۔

No comments:
Write comments